مہینے کے آخر میں روزہ رکھنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ هَلْ صُمْتَ مِنْ سَرَرِ هَذَا الشَّهْرِ فَقَالَ لَا قَالَ فَإِذَا أَفْطَرْتَ مِنْ رَمَضَانَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد سَرَرُهُ آخِرُهُ
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا کیا تم نے اس شعبان کے مہینے کے آخری روزے رکھیں ہیں اس نے جواب دیا نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم رمضان کے روزے رکھنے کے بعد فارغ ہوجاؤ تو پھر دوروزے رکھ لینا۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ"سرر" سے مراد آخری حصہ ہے۔