سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1671

اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي بَكْرٌ هُوَ ابْنُ مُضَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ قَالَ كَانَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يُفْطِرَ وَيَفْتَدِيَ فَعَلَ حَتَّى نَزَلَتْ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا فَنَسَخَتْهَا

حضرت سلمہ بیان کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی: "اور جو لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے وہ مسکین کو کھانا کھلا کر فدیہ ادا کریں" جو شخص روزہ نہ رکھنا چاہتا وہ روزہ نہ رکھتا اور فدیہ ادا کردیتا یہاں تک کہ اس کے بعد والی آیت نازل ہوگئی اور بعد والی آیت نے اس آیت کو منسوخ کردیا۔

یہ حدیث شیئر کریں