بچھنے لگوانا روزہ توڑ دیتا ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ أَبَا أَسْمَاءَ الرَّحَبِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ ثَوْبَانَ حَدَّثَهُ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي بِالْبَقِيعِ فَإِذَا رَجُلٌ يَحْتَجِمُ فَقَالَ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَنَا أَتَّقِي الْحِجَامَةَ فِي الصَّوْمِ فِي رَمَضَانَ
حضرت ثوبان بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے گزرہے تھے وہاں ایک شخص پچھنے لگوارہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پچھنے لگانے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں پچھنے لگوانے سے پرہیز کرتا ہوں۔