مسافر شخص کے لئے روزہ رکھنے کی رخصت
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمَّا ذَهَبْتُ لِأَخْرُجَ قَالَ انْتَظِرْ الْغَدَاءَ يَا أَبَا أُمَيَّةَ قَالَ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَقَالَ تَعَالَ أُخْبِرْكَ عَنْ الْمُسَافِرِ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْهُ الصِّيَامَ وَنِصْفَ الصَّلَاةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد إِنْ شَاءَ صَامَ وَإِنْ شَاءَ أَفْطَرَ
حضرت ابوامیہ ضمری بیان کرتے ہیں میں ایک سفر سے واپسی پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کو سلام کیا جب میں اٹھ کر جانے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابوامیہ کھانے کا انتظار کرو (وہ آجائے تو کھا کر جانا) ابوامیہ کہتے ہیں میں نے عرض کی اے اللہ کے نبی میں روزہ دار ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں مسافر کے بارے میں بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے اسے روزہ رکھنا معاف کیا ہے اور نصف نماز معاف کی ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں مسافر اگر چاہے تو روزہ رکھ لے اور اگر چا ہے تو روزہ نہ رکھے۔