سحری کھانے والا کس وقت کھانا پینا بند کرے
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ جَعَلْتُ تَحْتَ وِسَادَتِي خَيْطًا أَبْيَضَ وَخَيْطًا أَسْوَدَ فَمَا تَبَيَّنَ لِي شَيْءٌ قَالَ إِنَّكَ لَعَرِيضُ الْوِسَادِ وَإِنَّمَا ذَلِكَ اللَّيْلُ مِنْ النَّهَارِ فِي قَوْلِهِ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمْ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنْ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنْ الْفَجْرِ
حضرت عدی بن حاتم بیان کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ میں نے اپنے تکیے کے نیچے سیاہ دھاگہ رکھا اور ایک سفیددھاگہ رکھا لیکن میرے سامنے تو کوئی چیزواضح نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارا تکیہ بہت چوڑا ہے اس سے مراد رات کا دن سے ممتاز ہونا ہے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: " اور تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے فجر کے وقت ممتاز نہ ہوجائے"