سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 1559

اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ دینا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ أَمَرَنَا بِأَبِي هُوَ أَنْ نُخْرِجَ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَإِنَّهُنَّ يَعْتَزِلْنَ الصَّفَّ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لِإِحْدَاهُنَّ الْجِلْبَابُ قَالَ تُلْبِسُهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں میرے والد کی قسم ہمیں یہ ہدایت کی گئی تھی کہ ہم عیدالفطر کے دن اور عید قربان کے دن جوان اور بوڑھی خواتین کو لے کر آیا کریں جو حیض والی خواتین ہیں وہ جماعت سے الگ رہیں گی البتہ دعا اور بھلائی کے کام میں شریک ہوں گی ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ اگر کسی خاتون کے پاس چادر نہ ہو تو آپ نے فرمایا اس کی بہن اسے اپنی چادر دیدے۔

یہ حدیث شیئر کریں