جمعہ کے دن میں موجود مخصوص گھڑی۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مَخْلَدِ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ الْتَقَيْتُ أَنَا وَكَعْبٌ فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي عَنْ التَّوْرَاةِ حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى ذِكْرِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میری اور حضرت کعب کی ملاقات ہوئی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث سنائی انہوں نے تورات کے حوالے سے باتیں بیان کی جب ہم جمعہ کے دن کے تذکرے پر آئے تو میں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس وقت جو مسلمان نماز پڑھ رہاہو اور اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ اسے وہ چیز عطا کردیتا ہے۔