جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔
راوی:
أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ أَبُو سَعِيدٍ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَامَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فَأَتَاهُ الْحَرَسُ يَمْنَعُونَهُ فَقَالَ مَا كُنْتُ أَتْرُكُهُمَا وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِهِمَا
حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ تشریف لائے مروان اس وقت خطبہ دے رہا تھا حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر دو رکعت ادا کی سپاہی اس کے پاس آیا تاکہ ان کو روکے تو حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں ان دو رکعت کو ترک نہیں کرسکتا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں کی ہدایت کرتے ہوئے سنا ہے۔