سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1506

جب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو۔

راوی:

حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ

حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ دینے کے لئے آچکا ہو تو اس شخص کو دو رکعت ادا کرلینی چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں