سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1503

جمعہ کے دن خطبہ غور سے سننا اور خاموش رہنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ هُوَ ابْنُ خَالِدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ يَرُدُّهُ إِلَى أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ يَرُدُّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ غَدَا وَابْتَكَرَ ثُمَّ جَلَسَ قَرِيبًا مِنْ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ وَلَمْ يَلْغُ حَتَّى يَنْصَرِفَ الْإِمَامُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا كَعَمَلِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا

حضرت اوس بن اوس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور پھر جلدی آکر امام کے قریب بیٹھ جائے اور خاموش رہے اور کوئی لغو حرکت نہ کرے حتی کہ امام نماز پڑھا کر فارغ ہوجائے تو اس شخص کو اپنے اٹھائے ہوئے ہر قدم کے عوض میں ایک سال کے نفلی روزوں اور قیام کا ثواب ملتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں