نماز خوف کا بیان
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يُصَلِّي الْإِمَامُ بِطَائِفَةٍ وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ فَيُصَلِّي بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً وَيَذْهَبُ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ أَصْحَابِهِمْ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً وَيَقْضُونَ رَكْعَةً لِأَنْفُسِهِمْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
حضرت سہیل بن ابوحثمہ نماز خوف کے بارے میں بیان کرتے ہیں امام مسلمانوں کے گروہ کو نماز پڑھائے گا اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں رہے گا پھر جن لوگوں نے امام کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی وہ لوگ ایک رکعت ادا کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے جائیں گے اور دوسرے لوگ آکر امام کے ہمراہ ایک رکعت ادا کریں گے یہ سب لوگ دوسری رکعت انفرادی طور پرا دا کریں گے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔