مزدلفہ میں دو نماز یں ایک ساتھ ادا کرنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ قَالَا صَلَّى بِنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ بِجَمْعٍ بِإِقَامَةٍ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ الْعِشَاءَ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ صَنَعَ بِهِمْ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مِثْلَ ذَلِكَ وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مِثْلَ ذَلِكَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ
حکم اور سلمہ بن کہیل یہ دونوں حضرات بیان کرتے ہیں حضرت جبیر نے مزدلفہ میں ہمیں مغرب کی نماز میں اقامت کے ہمراہ تین رکعت پڑھائیں پھر جب انہوں نے سلام پھیرا تو کھڑے ہوگئے اور عشاء کی دو رکعت پڑھائیں اور پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات بیان کی تھی کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ساتھ اس جگہ پر ایسا ہی کیا تھا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ پر اس طرح کیا تھا (یعنی دو نماز یں ایک ساتھ ادا کی تھیں)
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔