سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1476

دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ عَامِرَ بْنَ وَاثِلَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخْبَرَهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ غَزْوَةِ تَبُوكَ وَكَانَ يَجْمَعُ الصَّلَاةَ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ثُمَّ دَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ ذَلِكَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا

حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے آپ دو نماز یں ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھےپھر (خیمے میں) تشریف لے جاتے اور پھر تشریف لا کرمغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں