سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1448

تہجد کے وقت دعا مانگنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ يَتَهَجَّدُ مِنْ اللَّيْلِ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ أَنْتَ الْحَقُّ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالْبَعْثُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت جب تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا مانگتے۔ اے اللہ ہر طرح کی حمد تیرے لئے ہے تو آسمانوں اور زمین میں موجود چیزوں کو نور عطا کرنے والا ہے ہر طرح کی حمد تیرے لئے ہے تو آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے ہر طرح کی حمد تیرے لئے تو آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کا مالک ہے تو حق ہے تیرا فرمان حق ہے تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے جنت حق ہے جہنم حق ہے، دوبارہ زندہ ہونا حق ہے تمام نبی حضرت محمد حق ہیں اے اللہ میں تیرے لئے اسلام لاتا ہوں تجھ ہر ایمان رکھتا ہوں تجھ پر توکل رکھتا ہوں تیری طرف رجوع کرتا ہوں تیری مدد سے مقابلہ کرتا ہوں اور تیری طرف فیصلے کے لئے آتا ہوں تو میری مغفرت کردے ان سب کی جو گزر چکے ہیں اور جو بعد میں آئیں گے جو میں نے اعلانیہ کئے اور جو پوشیدہ طور پر کئے بے شک تو آگے لانے والا ہے اور تو ہی پیچھے لانے والا ہے تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔

یہ حدیث شیئر کریں