سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1433

سورت انشقاق میں سجدہ تلاوت۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَرَاكَ تَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَقَالَ لَوْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِيهَا لَمْ أَسْجُدْ

ابوسلمہ بیان کرتے ہیں میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سورت انشقاق میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا توبولا اے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ میں آپ کو سورت انشقاق میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ (اس کی کیا وجہ ہے)۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا اگر میں نبی اکرم کو اس سورت میں سجدہ کرتے ہوئے نہ دیکھتا تو میں بھی سجدہ نہ کرتا۔

یہ حدیث شیئر کریں