سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1429

سورت نجم میں سجدہ تلاوت

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ النَّجْمَ فَسَجَدَ فِيهَا وَلَمْ يَبْقَ أَحَدٌ إِلَّا سَجَدَ إِلَّا شَيْخٌ أَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ وَقَالَ يَكْفِينِي هَذَا

حضرت عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت نجم کی تلاوت کی اور سجدہ تلاوت کیا تمام حاضرین نے بھی سجدہ کیا البتہ ایک شخص نے چند کنکریاں اٹھا کر اپنے ماتھے پر لگائیں اور بولا میرے لئے یہی کافی ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں