جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو اس وقت صرف فرض نماز ادا کی جاسکتی ہے
راوی:
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَرَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ لَاثَ بِهِ النَّاسُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا
حضرت ابن بحینہ بیان کرتے ہیں نماز کے لئے اقامت کہی گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دو رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگ آپ کے اردگرد بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی شخص سے فرمایا کیا تم نے فجر کی نماز میں چار رکعات ادا کی ہیں۔