سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1406

فجر کی دو رکعات میں قرأت کرنا

راوی:

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قَالَ سَعِيدٌ فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم لی اللہ علیہ وسلم فجر کی ان دو (سنتوں) میں مختصر قرأت کیا کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ بھی بیان کیا آپ ان رکعت میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص پڑھا کرتے تھے۔ (اس حدیث کے راوی) سعید بیان کرتے ہیں یہاں دو رکعت سے مراد فجر کی دو سنتیں ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں