مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت ادا کرنا
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ كَانَ الْمُؤَذِّنُ يُؤَذِّنُ لِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُومُ لُبَابُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ حَتَّى يَخْرُجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ كَذَلِكَ قَالَ وَقَلَّ مَا كَانَ يَلْبَثُ
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مؤذن مغرب کی نماز کے لئے اذان دے دیتا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اصحاب تیزی سے ستون کی طرف بڑھ جاتے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے تک وہ حضرات وہی (نماز نفل ادا کرتے رہتے تھے) راوی کہتے ہیں یہ وقت بہت مختصر ہوتا تھا ۔