سنت نماز
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعت اور ظہر کے بعد دو رکعت ادا کیا کرتے تھے۔ آپ مغرب کے بعد دو رکعت ادا کیا کرتے تھے اور عشاء کے بعد بھی دو رکعت ادا کیا کرتے تھے جمعہ کے بعد آپ دو رکعت اپنے گھر میں ادا کیا کرتے تھے۔