سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1398

عصر کی نماز کے بعد دو رکعت ادا کرنا

راوی:

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَمَسْرُوقًا يَشْهَدَانِ عَلَى عَائِشَةَ أَنَّهَا شَهِدَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهَا يَوْمًا إِلَّا صَلَّى هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد تَعْنِي بَعْدَ الْعَصْرِ

ابواسحق بیان کرتے ہیں : اسود بن یزید اور مسروق سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں یہ گواہی دیتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں کوئی دن ایسا نہیں گزاراجب آپ نے دو رکعت ادا نہ کی ہوں۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں : یعنی عصر کے بعد والی دو رکعت

یہ حدیث شیئر کریں