کن اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں چند قابل اعتماد حضرات جن میں حضرت عمر بن خطاب بھی شامل ہیں جو میرے نزدیک پسندیدہ ترین شخصیت ہیں انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہوجانے تک کوئی نماز نہیں پڑھی جاسکتی اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہوجانے تک کوئی نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔