مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ فَلَا تَقُولُوا هَكَذَا يَعْنِي يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص وضو کرے اور پھر نماز پڑھنے کے لئے جائے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر واپس آجائے لہذا اس طرح نہ کیا جائے روای کہتے ہیں یعنی اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسایا کرو ۔