سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1358

مسجد میں داخل ہونے کی دعا۔

راوی:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ أَوْ أَبَا أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ ثُمَّ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

حضرت عبدالملک بن سعید بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابوحمید (راوی کو شک ہے (حضرت ابو اسید کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی مسجد میں آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے۔ اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد میں سے باہر نکلے تو یہ دعا پڑھے۔ اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں