سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1356

اللہ کی رضا کے لئے مسجد تعمیر کرنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ عُثْمَانَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ كَرِهَ النَّاسُ ذَلِكَ فَقَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ

محمود بن لبید بیان کرتے ہیں حضرت عثمان نے مسجد نبوی کی تعمیر کا ارادہ کیا تو لوگوں کو یہ بات اچھی نہ لگی حضرت عثمان نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص اللہ کی رضا کے لئے مسجد بناتا ہے تو اللہ اس کے لئے اس جیسا گھر جنت میں بنا دیتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں