بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا حکم ۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلَمْ تَجِدُوا إِلَّا مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَأَعْطَانَ الْإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ نے ارشاد فرمایا جب نماز کا وقت ہوجائے اور تمہارے پاس صرف بھیڑ بکریوں یا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی گنجائش ہو تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو اور اونٹوں کے باڑے میں نہ پڑھو۔