قبر اور حمام کے علاوہ پوری روئے زمین پاک ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَا سَأَلْتُهُ عَنْهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تُجْزِئُ الصَّلَاةُ فِي الْمَقْبَرَةِ قَالَ إِذَا لَمْ تَكُنْ عَلَى الْقَبْرِ فَنَعَمْ وَقَالَ الْحَدِيثُ أَكْثَرُهُمْ أَرْسَلُوهُ
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قبر اور حمام کے علاوہ تمام روئے زمین مسجد ہے۔ امام ابومحمد دارمی سے دریافت کیا گیا کیا قبرستان میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ انہوں نے جواب دیا اگر قبر کے اوپر نہ پڑھی جائے تو جائز ہے امام ابومحمد دارمی نے یہ بھی بتایا کہ اکثر راویوں نے اسے حدیث مرسل روایت کیا ہے۔