سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1337

اشتمال صماء کی ممانعت

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ بَيْنَ فَرْجِهِ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ وَعَنْ الصَّمَّاءِ اشْتِمَالِ الْيَهُودِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے لباس سے منع کیا ہے کہ انسان کپڑے کو اس طرح اوڑھے کہ اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی چیز نہ ہو اور دوسرا یہودیوں کی طرح اشتمال صما کرنا۔

یہ حدیث شیئر کریں