سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1333

جس مسجد میں نماز پڑھی جا چکی ہو اس میں دوبارہ باجماعت نماز پڑھنا

راوی:

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ فَقَالَ أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں ایک صاحب کو تنہا نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کیا کوئی شخص ان کے ساتھ بھلائی کرے گا یعنی وہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں