نماز میں کوئی عمل کرنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ هُوَ النَّبِيلُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يُصَلِّي وَقَدْ حَمَلَ عَلَى عُنُقِهِ أَوْ عَاتِقِهِ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا
حضرت ابوقتادہ بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے کےلیے تشریف لائے تو آپ کی گردن پر (راوی کو شک ہے یا شاید یہ فرمایا) اپنے کندھوں پر سیدہ زینب کی صاحبزادی سیدہ امامہ کو اٹھایا ہوا تھا پھر جب آپ رکوع میں گئے تو انہیں اتار دیا پھر جب کھڑے ہوئے تو انہیں اٹھا لیا۔