سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1316

نماز پڑھنے کے بعد کون سی جانب اٹھا جائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ نَصِيبًا مِنْ صَلَاتِهِ يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثِيرًا يَنْصَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کوئی بھی شخص اپنی نماز میں شیطان کا حصہ نہ بنائے یعنی وہ یہ نہ سمجھے کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ نماز پڑھنے کے بعد دائیں جانب سے اٹھے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بائیں طرف سے اٹھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں