تشہد کے بعد دعا مانگنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ التَّشَهُّدِ فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ أَرْبَعٍ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَشَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ نَحْوَهُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص تشہد پڑھ لے تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگے جہنم کے عذاب، قبر کے عذاب، زندگی اور موت کی آزمائش اور دجال کے شر سے پناہ مانگے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔