سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1308

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْحَكَمُ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى يَقُولُ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقُلْنَا قَدْ عَلِمْنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

ابن ابی لیلی بیان کرتے ہیں ، حضرت کعب بن عجرہ مجھ سے ملے اور فرمایا میں تمہیں ایک تحفہ دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کی کہ آپ پرسلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم سیکھ چکے ہیں آپ پر درود کیسے بھیجاجائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یوں پڑھو۔ اے اللہ تو حضرت محمد اور آل محمد پر درود نازل کر جیسے تونے حضرت ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد و بزرگی کا مالک ہے اور حضرت محمد اور آل محمد پر برکتیں نازل کر جیسے تونے حضرت ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی ہے بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں