سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1296

سجدے کے دوران بازوؤں کو زانو سے الگ رکھنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يَرَى مَنْ خَلْفَهُ وَضَحَ إِبِطَيْهِ

سیدہ میمونہ بنت حارث بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو بازوؤں کو اس قدر الگ رکھتے کہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں