سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1294

جو شخص رکوع و سجدہ مکمل ادا نہ کرے

راوی:

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ قَالَ لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا

حضرت ابوقتادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے لوگوں نے دریافت کیا نماز میں چوری کیسے کرے گا آپ نے فرمایا وہ جو اپنی نماز میں پوری طرح رکوع و سجدہ نہ کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں