رکوع و سجود میں قرأت کرنا منع ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ أَلَا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا رَبَّكُمْ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے پردہ ہٹایا لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں صفیں قائم کرکے نماز ادا کررہے تھے آپ نے فرمایا اے لوگو۔ نبوت کی بشارت دینے والی چیزوں میں سچے خواب باقی رہ گئے ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے۔ راوی کو شک ہے وہ خواب جو اسے دکھائے جاتے ہیں یاد رکھنا مجھے رکوع و سجود میں قرأت کرنے سے منع کیا گیا ہے رکوع میں تم اپنے پروردگار کی عظمت کا ذکر کیا کرو اور سجدے میں بھرپور دعائیں کیا کرو۔ کیونکہ اس میں دعا قبول ہونے کا امکان زیادہ ہے۔