سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1284

سات اعضاء پر سجدہ کرنا سجدہ کرنے کا طریقہ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَأُمِرَ أَنْ لَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِيهِ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ أُمِرْتُ بِالسُّجُودِ وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں آپ لوگوں کے نبی کو حکم دیا گیا کہ وہ سات ہڈیوں پر سجدہ کیا کریں اور انہیں یہ بھی حکم دیا گیا کہ نماز پڑھتے ہوئے وہ بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹیں۔ شعبہ بیان کرتے ہیں یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے جب میرے استاد نے مجھے سنائی تو اس کے الفاظ کچھ مختلف تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مجھے سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں