رکوع و سجود میں امام سے آگے نکلنے کی ممانعت
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ فَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَرْكَعُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ وَمَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَسْجُدُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ
حضرت معاویہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں عمر رسیدہ ہوگیا ہوں اس لئے تم مجھ سے پہلے رکوع و سجود میں نہ چلے جایا کرو ہو سکتا ہے میں تم سے پہلے رکوع میں چلا جاؤں لیکن جب میں اٹھنے لگوں تو تم مجھ سے پہلے رکوع سے نہ اٹھ جاؤ ہو سکتا ہے کہ میں سجدے میں چلا جاؤں میں اٹھنے لگوں گا لیکن تم مجھ سے پہلے سجدے میں اٹھ چکے ہو۔