سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1280

رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کیا پڑھا جائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمِّهْ الْمَاجِشُونَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَأْخُذُ بِهِ قَالَ لَا وَقِيلَ لَهُ تَقُولُ هَذَا فِي الْفَرِيضَةِ قَالَ عَسَى وَقَالَ كُلُّهُ طَيِّبٌ

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ پڑھتے سمع اللہ لمن حمدہ ربنالک الحمد۔ ملء السموات والارض و ملء ما بینھما و ملء ما شئت من شیء بعد قبیل لعبداللہ۔ اللہ نے اس شخص کی حمد سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی اے پروردگار ساری حمد تیرے لئے ہے آسمانوں کے برابر زمین جتنی اور ان دونوں کے درمیان موجود خلا جتنی اور اس کے بعد جو چا ہے اس جتنی۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی سے سوال کیا گیا آپ اس روایت پر عمل کرتے ہیں انہوں نے جواب دیا نہیں ان سے دریافت کیا آپ فرض نماز میں یہ پڑھتے ہیں انہوں نے جواب دیا شاید۔ انہوں نے یہ بھی جواب دیا یہ سب پاکیزہ کلمات ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں