رکوع کرنے کا طریقہ
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ كَانَ بَنُو عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ إِذَا رَكَعُوا جَعَلُوا أَيْدِيَهُمْ بَيْنَ أَفْخَاذِهِمْ فَصَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ سَعْدٍ فَصَنَعْتُهُ فَضَرَبَ يَدِي فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ يَا بُنَيَّ اضْرِبْ بِيَدَيْكَ رُكْبَتَيْكَ ثُمَّ فَعَلْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ فَصَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَضَرَبَ يَدِي فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالْأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُصْعَبٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن مسعود کے صاحبزادے جب رکوع میں جاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے زانوں کے درمیان رکھ لیتے تھے ایک مرتبہ میں حضرت سعد کے پہلو میں نماز پڑھ رہا تھا تو میں نے بھی ایسا ہی کیا تو انہوں نے میرے ہاتھوں پر مارا اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا اے بیٹے اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھا کرو ایک بار پھر میں ان کے پہلو میں نماز پڑھ رہا تھا میں نے پھر ایسا ہی کیا تو انہوں نے نماز سے فارغ ہو کر کہا کہ پہلے ہم ایسا ہی کرتے تھے لیکن پھر ہمیں گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا گیا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔