نماز کے دوران آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھنا مکروہ ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلَاتِهِمْ فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ لَتَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَيَخْطَفَنَّ اللَّهُ أَبْصَارَكُمْ
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں لوگ نماز کے دوران آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر کیوں دیکھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو بہت شدت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ یا تو لوگ اس حرکت سے باز آجائیں گے یا اللہ تعالی ان کی بینائی واپس لے گا۔