نماز کے دوران آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھنا مکروہ ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ رَفَعُوا أَبْصَارَهُمْ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَتَنْتَهُنَّ أَوْ لَا تَرْجِعُ إِلَيْكُمْ أَبْصَارُكُمْ
حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے کچھ لوگ نماز کے دوران آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھ رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا تو یہ لوگ (اس حرکت سے) باز آجائیںگے یا ان کی بصارت واپس نہیں آئے گی۔