سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1266

فجر کی نماز میں قرأت کی مقدار

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ جَعَلْتُ أَقُولُ فِي نَفْسِي مَا اللَّيْلُ إِذَا عَسْعَسَ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ الْوَلِيدِ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ بِنَحْوِهِ

حضرت عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی نماز میں سورت تکویر کی تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی واللیل اذا عسعس تو میں نے دل میں سوچا اس کا مطلب کیا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں