فجر کی نماز میں قرأت کی مقدار
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ إِنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَهُ يَقْرَأُ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ الصُّبْحِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ قَالَ شُعْبَةُ وَسَأَلْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ بْ ق
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں میں نے اپنے چچا سے یہ بیان سنا ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی آپ نے فجر کی نماز میں دونوں میں سے کسی ایک رکعت میں یہ آیت تلاوت کی تھی۔ والنخل باسقات۔
شعبہ کہتے ہیں میں نے اپنے استاد سے دوبارہ یہ سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے چچا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے (کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی) سورت ق کی تلاوت سنی تھی۔