سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1259

ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کا طریقہ کیا ہے

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِسُورَتَيْنِ مَعَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ

عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی ابتدائی دو رکعت میں سورت فاتحہ اور اس کے ہمراہ دو سورتیں پڑھا کرتے تھے اور بعض اوقات آپ ایک آیت بلند آواز سے بھی پڑھتے تھے اور آپ پہلی رکعت لمبی ادا کیا کرتے تھے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں