سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1255

کسی شخص کا صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا

راوی:

أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ رَجُلًا صَلَّى خَلْفَ الصُّفُوفِ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهَذَا

حضرت وابصہ بن معبد بیان کرتے ہیں ایک شخص نے صف کے پیچھے کھڑے ہو کر تنہا نماز پڑھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں نے اس کے مطابق فتوی دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں