کسی شخص کا صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ هُوَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ فَأَقَامَنِي عَلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي هَذَا وَالرَّجُلُ يَسْمَعُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ صَلَّى خَلْفَهُ رَجُلٌ وَلَمْ يَتَّصِلْ بِالصُّفُوفِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد كَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ يُثْبِتُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ وَأَنَا أَذْهَبُ إِلَى حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں زیاد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بنواسد سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کے پاس کھڑا کردیا جن کا نام حضرت وابصہ بن معبد تھا زیاد نے بتایا کہ ان صاحب نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے وہ صاحب یہ بات سن رہے تھے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں تنہا کھڑا ہو کر نماز پڑھی وہ کسی صف میں شامل نہیں ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ امام دارمی فرماتے ہیں امام احمد بن حنبل عمرو بن مرہ کی روایت کو درست قرار دیتے ہیں جبکہ میں یزید بن زیاد کی اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔