سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1244

نماز (باجماعت) میں شریک نہ ہونا

راوی:

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ أَوْ الْمَطَرِ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ

نافع بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شدید سرد رات میں "ضجنان" کے مقام پر پڑاؤ گیا تو انہوں نے مؤذن کو یہ ہدایت کی کہ وہ اعلان کرے " نمازا پنی قیام گاہ پر پڑھی جائے" ۔
پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی شدید سرد یا بارانی رات میں سفر کی حالت میں ہوتے تھے تو آپ مؤذن کو یہ ہدایت کرتے اور وہ اعلان کردیتا " نماز اپنی قیام گاہ پر پڑھی جائے" ۔

یہ حدیث شیئر کریں