سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1242

کون سی نماز منافقین کے لئے سب سے بھاری ہے

راوی:

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَلَاةٍ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا منافقین کے لئے عشاء اور فجر سے زیادہ اور کوئی نماز بھاری نہیں ہے اگر انہیں ان دونوں کے اجر و ثواب کا پتہ ہوتا تو ان میں ضرور شریک ہوتے خواہ انہیں گھٹنوں کے بل چل کر آنا ہوتا۔

یہ حدیث شیئر کریں