سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1239

امام کے قریب کون کھڑا ہو

راوی:

أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَوْشَاتِ الْأَسْوَاقِ

حضرت عبداللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے سمجھ دار اور تجربہ کار لوگ میرے قریب کھڑے ہوں پھر وہ جو ان سے قریب کے مرتبے کے ہوں۔ اور پھر وہ جو ان کے قریب کے مرتبے ہوں اور کھڑے ہونے میں اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا اور بازار کے فتنوں سے بچو۔

یہ حدیث شیئر کریں